امریکی ریاست میں بارش نہ ہونے پر گورنر نے مسلمانوں سے اللہ سے اجتماعی دعا اور نماز استسقا کی ادائیگی کی درخواست کر دی

واشنگٹن(پی این آئی) امریکا کی یوٹا کے گورنر سپنسر کاک نے ریاست بھر کے عوام سے بارش کے لیے اجتماعی دعا اور نماز استسقا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ریاست میں جاری خشک سالی پر اور پانی کی قلت پرقابو پانے کے لیے شہریوں سے پانی کے کم سے کم استعمال پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپنسر کاک نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے ریاست کے تمام باشندوں سے نہانے اور دیگر استعمال کے دوران پانی کی بچت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پانی کی لیکج روکنے کے لیے تمام ضروری مرمت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں پانی کی بچت کے لیے اقدامت کیے ہیں مگر مجھے خدشہ ہے کہ یہ کوششیں ہمارے تحفظ کے لیے ناکافی ہیں۔ ہمیں مزید بارشوں کی ضرورت ہے۔اب خدا ہی ہماری مدد کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ ہفتہ وار تعطیل چار سے چھ جون کے دوران کھلے میدانوں میں نکلیں اور مل کر بارش کے لیے اللہ سے فریاد کریں۔یوٹا ریاست کے گورنر نے رواں خشک سالی کے حوالے سے دو احکامات صادر کیے ہیں۔ ان میں ایک حکم ریاست میں ہفتہ وار تعطیل پر بارش کے لیے اجتماعی دعا کی اپیل بھی شامل ہے۔کاکس کا کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے حالات کافی حد تک خطرناک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close