وہ بڑا اسلامی ملک جو غزہ کی تعمیر نو میں پوری دنیا پر بازی لے گیا، بھاری مشینری اور ٹیمیں غزہ پہنچ گئیں

مقبوضہ غزہ (پی این آئی) مصر سے تعمیراتی مشینری، تعمیراتی سامان اور ماہرین تعمیرات کی ٹیموں پر مشتمل درجنوں افراد فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچے۔ مصر سے آنیوالے ماہرین اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ ہٹانے اور تعمیراتی کام شروع کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے غزہ لائی گئی۔مصر کے اس اقدام کا مقصد جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ ہٹانا اور تعمیر نو کا کام شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔ مصر سے آنے والی مشینری تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ صاف کرے گی۔خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ مصر نے 18 مئی کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close