شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لندن (آن لائن )برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور اور انکی اہلیہ میگھن مرکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے بیٹی کا نام لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن ونڈسر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی بیٹی کی پیدائش جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں ہوئی۔ میگھن مرکل کے پریس سیکرٹری کے مطابق میگھن مرکل اور نوزائیدہ بیٹی دونوں صحتمند ہیں، پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ پیدائش کے وقت ’للی‘ کا وزن 7 پاؤنڈ 11 اونس تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close