سعودی فلاحی ادارے نے پاکستان میں مریضوں کے علاج کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کردیا

ریاض(آئی این پی ) سعودی فرمانروا کے فلاحی ادارے( کے ایس ریلیف) کی جانب سے پاکستان میں مریضوں کے علاج کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے رضاکارانہ طبی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ مہم البصر انٹرنیشنل فانڈیشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے شہر کراچی، نڈیارو، شکارپور جبکہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران اور قلات میں 30 ہزار مریضوں کا معائنہ اور 2400 آپریشنز کیے جائیں گے۔ مہم کے تحت ایک ماہ کے اندر کمزور نظر والے افراد میں 6 ہزار عینکیں مفت تقسیم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close