بیجنگ(پی این آئی) چین نے اپنی 59 کمپنیوں پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندی کی نام نہاد فہرستیں ختم کردیں۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکا نے 59 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے۔ امریکا کی چینی کمپنیوں کی پابندی امتیازی سلوک ہے اور غیر منصفانہ عمل ہے۔ترجمان وانگ وین بین نے امریکی پابندیوں کو عالمی مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 59 کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کی گئی پے۔ امریکا نے ان کمپنیوں پر چینی فوج سے تعلق رکھنے اور امریکیوں کی جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں