خلائی مخلوق اور اڑن طشتری کا وجود؟ امریکی انٹیلی جنس نے بڑا دعویٰ کر دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز ) امریکی انٹیلیجنس اہلکاروں کو فی الحال کوئی خلائی مخلوق یا کسی خلائی مخلوق کا کوئی خلائی جہاز نہیں ملا۔ یہ انکشاف انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ پر کیا گیا ہے، جو اسی ماہ امریکی کانگریس میں پیش کی جائے گی۔ اخبار نیو یارک ٹائمز نے البتہ اس بارے میں  ایک رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں ایسے تمام واقعات جن میں کسی خلائی جہاز کو رپورٹ کیا گیا تھا، جس سے نہ رابطہ ہو سکا اور نہ ہی اس کی شناخت اور ساخت کا کوئی علم تھا، وہ بظاہر کسی خلائی مخلوق کا نہیں تھا۔ اس رپورٹ کا کئی حلقوں میں بے تابی سے انتظار کیا جا رہا تھا کیونکہ سازشی نظریات کے حامی کئی افراد اور حلقے یہ کہتے آئے ہیں کہ زمین کے علاوہ بھی کائنات میں کہیں اور زندگی ہے اور اس کے شواہد پر پردہ ڈالا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close