اسلامی ملک نے رواں سال حج منسوخ کردیا

ریاض(پی این آئی) انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کے لیے رواں سال حج منسوخ کردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے رواں سال اپنے شہریوں کے لیے حج منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا نے یہ فیصلہ کورونا سے بچاو¿ کے لیے کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ سعودی عرب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے، عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close