تل ابیب(پی این آئی) اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوجائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اختلاف کی سات جماعتیں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے معاہدے پر متفق ہوگئی ہیں جس کے بعد 12 سال سے برسر اقتدار نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی اور ان کی لیکوئڈ پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھیں گی۔حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے نئی حکومت کے قیام کے لیے سات جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔نئے اتحاد میں اسرائیل میں عرب برادری کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ عرب بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیل میں بجٹ منظوری کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جس کے بعد انتخابات میں اسرائیل کے صدر نے انتخابات میں معمولی اکثریت حاصل کرنے والے نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی مگر وہ اکثریت ثابت نہیں کرسکے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں