بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ امن کی خواہش کا کھلم کھلا اظہار کر دیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرواپاکستان کے ساتھ امن کی خواہش کا کھلم کھلا اظہار کر دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل نروا نے کہ بھارت جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آ سکے۔انہوں نے گفتگو کرتےہوئےپاکستان کی امن کی کوششوں کا اعتراف کر لیا، بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے امن کے احساس کو فروغ ملا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے بھارتی اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی کے قائم رہنے سے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملی ہےاور یہ کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارت جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آ سکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close