سرکاری خرچ پر ناشتہ کرنے پر فن لینڈ کی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا اعلان

ہلسینکی (پی این آئی )فنش وزیراعظم سانا میرین کے ناشتے سے متعلق نئی معلومات سامنےآ گئیں۔ اْنہیں ناشتے کی مد میں 300 نہیں 850 یورو ملتے ہیں، جو ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہیں۔ وزیراعظم پر ناشتے کے اخراجات ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقم سے ادا کیے جانے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیفن لینڈ کی وزیراعظم کو ناشتیکی مد میں 300 نہیں 850 یورو ملتے ہیں۔ جو ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہیں۔فن لینڈ میں ایک اخباری رپورٹ میں وزیراعظم اور اہلخانہ کے ناشتے کے اخراجات ٹیکس کے پیسوں سے ادا کییجانے کے الزام کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قبل ازیں فن لینڈ کی وزیر اعظم ناشتہ ٹیکس کے پیسوں سے کرتی ہیں یا پھر اپنے ذاتی پیسوں سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تحقیقات کررہی ہے وزیر اعظم کا ناشتہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے پیسے سے غیرقانونی طور پر خریدا جاتا ہے یا نہیں۔فن لینڈ کے ایک اخبار میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی جس انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300یورو یا 365ڈالر کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close