متحدہ عرب امارات نے بھارت پر فضائی پابندیوں میں توسیع کر دی

دبئی ( آن لائن ) کورونا کی تشویشناک صورتحال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر فضائی پابندیوں میں توسیع کر دی، براستہ ہندوستان ا?نے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھار ت میں کورونا کی تباہ کْن صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارت پر فضائی پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔ بھارت پر 30 جون تک فضائی پابندی برقرار رہیں گی۔ علاوہ ازیں اب گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان کے راستے ا?نے والے مسافروں کو سفر کے لئے قبول نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے اتوار کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں امارات ائیر لائن نے بتایا گیا ہے کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹ ا?پریشن 30 جون تک معطل رہے گا۔ ائیر لائن نے اپنے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ’وہ تمام مسافر جو براستہ بھارت گزشتہ 14دنوں میں متحدہ عرب امارات ا?ئیں گے اْنہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔بھار ت سے ا?نے والے وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھتے ہیں، گولڈن ویزہ ہولڈر افراد اور سفارتی وفود جو کورونا پروٹوکول پر عمل درا?مد کریں گیاْن پر یہ فضائی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ ایئرلائن نے مسافروں کو منسوخ شدہ بکنگ کے لئے دو انتخاب پیش کیے ہیں۔ مسافر اپنے ٹکٹوں کو ا?ئندہ کی پرواز کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ، انہیں ایئر لائن کو کال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ، بلکہ مطلوبہ معلومات کے لئے ایئر لائن کی ویب سائٹ دیکھنا ہو گی۔دوسرا ا?پشن یہ ہے کہ کسی متبادل تاریخ کے لئے پرواز کو دوبارہ بْک کرنا ہے ، جس کے لئے ایئر لائن نے سفارش کی ہے کہ متاثرہ مسافر اپنے اپنے ٹریول ایجنٹوں یا بکنگ ا?فس سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ پہلے 24 اپریل شام 11.59 بجے ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں معطل کردی گئیں تھیں۔بھارت پر فضائی پابندی کو 4 مئی کے بعد متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے ا?گے بڑھایا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام بھار ت میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close