ماسکو (اے پی پی) بیلاروس کے صدر کی روسی صدر سے ملاقات کی ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی شہر سوچی میں ہونے والی ملاقات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایسے وقت میں حمایت طلب کر لی ہے جب حال ہی میں ایک منحرف صحافی کو لے جانے والے طیارے کو زبردستی نیچے اتارے جانے پر ان کے خلاف بین الاقوامی تنقید زور پکڑ رہی ہے۔ بیلاروس کے حکام نے صحافی رامان پروٹاسیویچ کو لے جانے والے طیارے کو منسک میں اترنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد مذکورہ صحافی کو گرفتار لیا گیا تھا۔ لوکاشینکو نے کہا کہ وہ پیوٹن کو یہ دکھانے کے لیے دستاویزات ساتھ لائے تھے کہ حقیقت میں کیا ہوا تھا، اور یہ کہ انہوں نے اس معاملے پر روسی مدد طلب کی۔پیوٹن نے اپنی مفاہمت کا اظہار کیا اور مغربی اقوام پر الزام لگایا کہ ماضی میں وہ بولیویا کے صدر کے طیارے کو اترنے پر مجبور کر چکی ہیں۔بظاہر وہ 2013 کے واقعے کا حوالہ دے رہے تھے جب راز فاش کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کو پکڑنے کی امریکی کوشش میں کئی ممالک نے صدر ایوو مورالیس کو لے جانے والے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔پیوٹن نے بیلاروس کے صدر سے کہا کہ وہ اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں