ترکی، یورپ کے بلند ترین ٹاور کا استنبول میں افتتاح کر دیا گیا

استنبول (اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول میں یورپ کے بلند ترین ٹاور کا افتتاح کر دیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں صدر رجب طیب اردوان نے یورپ کے بلند ترین ’’چاملی ‘‘ٹاور کا افتتاح کر دیا ہے۔ صدر اردوان نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں ٹیلی ویژن،ریڈیو اور میڈیا اداروں کو خدمات فراہم کرنے والے چاملی جا ٹاور کے ترکی اور استنبول کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ بننے کی دعا کی۔ خطاب میں انہوں نے بتایا کہ کیمونیکیشن اور نشریات کی سرگرمیوں کو کسی واحد ٹرانسمشن تنصیب ماڈل کی حیثیت دیئے جانے والے اس ٹاور کی وساطت سے جگہ جگہ پر ٹرانسمیٹرز ٹاورز نصب کرنے کی ظاہری آلودگی کا خاتمہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی ماڈل کو مناسب مقامات پر ملک بھر میں عام کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اس طریقے سے ماحولیاتی آلودگی کا سد باب کرتے ہوئے معیاری خدمات فراہم کی جائینگی۔۔ واضح رہے کہ یہ ٹاور سطح سمندر سے 587 میٹر بلندہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close