ریاض ( آن لائن )سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 14 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق 1106 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 284 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں 14 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، یوں سعودی عرب میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 334 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1274 کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4لاکھ 30ہزار 937 ہوگئی۔
ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
لندن (آئی این پی)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی۔ جسے تباہ اسکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت 250 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، بیشتر شہادتیں غزہ میں ہوئی ہیں۔جب کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازعے میں ان کے ایک فوجی اہلکار سمیت 12 افراد مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں