ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

لندن (آئی این پی)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی۔ جسے تباہ اسکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روز تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت 250 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، بیشتر شہادتیں غزہ میں ہوئی ہیں۔جب کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازعے میں ان کے ایک فوجی اہلکار سمیت 12 افراد مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close