ہنگامی استعمال کیلئے چین کی سائنو فارم ویکسین کی منظوری دیدی گئی

تھائی لینڈ نےبنکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ نے چین کی سائنوفارم نوول کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے۔تھائی لینڈ کی خوراک و ادویات انتظامیہ ( ایف ڈی اے)کے سیکرٹری جنرل پیسرن ڈنکم نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا کہ ایف ڈی اے نے سائنوفار م کی غیر فعال ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد یہ آسٹرازینیکا ، سائنوویک ، جانسن اینڈ جانسن اور موڈیرنا کے بعد منظوری پانے والی پانچویں ویکسین بن گئی ہے۔پیرسن نے کہا کہ ایف ڈی اے 2 دوسری درخواستوں کا بھی جائزہ لے رہا ہے جن میں بھارت کی کوواکسن اور روس کی تیارکردہ سپونتک وی نوول کرونا وائرس ویکسینز شامل ہیں۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوب مشرقی ایشیائی ملک نوول کروناوائرس کے اب تک کے بدترین پھیلا کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے، دارالحکومت بنکاک سے اس تازہ ترین لہر کا آغاز ہونے کے بعد سامنے آنیوالے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 44 ہزار 976 ہو گئی ہے جو اپریل کے شروع میں 30 ہزار سے بھی کم تھی۔توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ ماہ ملک میں بڑے پیمانیپر ویکسی نیشن مہم شروع کی جائیگی اور اس کا مقصد رواں سال کے اختتام تک اپنی 70 فیصد آبادی تقریبا 7 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close