چین ، قطر اور ترکی کیلئے باقاعدہ پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپالی حکومت نے چین ، قطر اور ترکی کیلئے ہفتے میں ایک بار پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک میں نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کی نئی مہلک لہر کو روکنے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے تحت بھارت کے ساتھ ہر ہفتے 2 پروازوں کے سوا تمام بین الاقوامی پروازیں معطل ہیں۔نیپال کے وزیر برائے ثقافت ، سیاحت و شہری ہوابازی بہانو بھکتا ڈھکال نے جمعہ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ان مقامات کیلئے ہفتے میں ایک بار باقاعدہ پروازوں کی اجازت دی گئی ہے تاکہ بین الاقوامی پروازوں کی مسلسل معطلی کے دوران نیپالی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سیاحت باقاعدہ پروازوں کی تاریخوں کا تعین کریگی۔نیپالی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی وبا پر قابو پانے میں طبی نظام کی مدد کیلئے آسان طریقے سے طبی سامان کا حصول اس اقدام کا دوسرا مقصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close