چین کے مصنوعی سورج نے درجہ حرارت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ہیفئی (شِنہوا)چینی سائنس دانوں نے فیوژن ری ایکٹر کے آزمائشی تجربے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جمعہ کو ایک تازہ ترین تجربے میں 101 سیکنڈ کے لئے12کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ کا پلازما درجہ حرارت پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس اہم کامیابی کا اعلان چینی اکیڈمی آف سائنسزمیں انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس (اے ایس آئی پی پی)کے ایک محقق گونگ شیانژو نے کیا جو چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے صدر مقام ہیفئی میں کیے گئے تجربے کے انچارج ہیں۔جدید تجرباتی سپر کنڈکٹنگ ٹوکامک (ای اے ایس ٹی)یا “چینی مصنوعی سورج” کے تجربے میں 20 سیکنڈ تک16 کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ کے پلازما درجہ حرارت کے حصول میں بھی کامیابی حاصل کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close