فلسطین کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے پاکستان پر اپنے دل کی بھڑاس نکال دی، کیا کہا؟

تل ابیب (پی این آئی) اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلن اشپز نے پاکستان کو انسانی حقوق کے معاملے میں شیشے کے محل کا مکین قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ایلن اشپز نے کہا ” انسانی حقوق کا “چیمپیئن” پاکستان عملی طور پر شیشے کے محل کا مکین ہے اور مشرقِ وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو (انسانی حقوق کی) تبلیغ کر رہا ہے، یہ منافقت کی بہترین مثال ہے۔”انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکہ محکمہ خارجہ کی سنہ 2020 میں انسانی حقوق کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ بھی شیئر کی ۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا یہ رد عمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close