چین نے مذہبی معاملات پر امریکی عہدیدار کے خلاف پابندیاں عائد کردیں

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے حکام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے جواب میں ، بین الاقوامی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کے کمشنر جونی مور پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا ؤلی جیان نے یہ اعلان بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی بین الاقوامی مذہبی آزادیوں کی رپورٹ 2020 اور اس کی جانب سے پابندیوں کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نظریاتی تعصب سے بھرپورنام نہاد رپورٹ میں حقائق کو نظر اندازکیا گیا، چین کی مذہبی پالیسی کی کھلے عام تضحیک اورچین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ژاؤ نے کہا کہ چین نے جونی مور اور اس کے اہل خانہ پر مین لینڈ کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ امریکہ نے کھلم کھلا مذہبی تنظیموں کی حمایت کی اورجھوٹ اور غلط معلومات کی بنیاد پر چینی حکام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close