سعودی عرب نے اسرائیلی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے اسرائیلی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا سعودی عرب نے اسرائیلی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔سعودی عرب نے دبئی جانے والی اسرائیلی پرواز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کمپنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ائیرلائن کی فلائٹ661 نے مقامی وقت کے مطابق صبح6 بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن سعودی حکام نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی روک دیا۔ایئرلائن کمپنی کی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انہیں اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کی وجہ بھی فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close