اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30دن کی توسیع کر دی ہے، کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی میں توسیع30 دن کیلئے کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 21جون تک ہوگا، فیصلہ ملک میں کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے کیا گیا،ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دونوں ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر ہے تاہم مسافر اب بھی پاکستان اور بھارت سے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک سے آنا ہوگا،کینیڈا میں داخل ہونے سے پہلے مسافر جہاں سے پرواز بھر رہے ہوں ، وہاں سے کورونا منفی ٹیسٹ لانا ہوگا۔۔۔۔۔
بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کیلئے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی، پھر کیا ہوا؟ پڑھیئے حیران کن تفصیلات
نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض کی جان نکل گئی۔کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت خراب تھی اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا۔دوسری جانب بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس نے4ہزار 1سو94انسانی جانیں نگل لیںجبکہ اس دوران 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 4ہزار 1سو94 کی تازہ اموات سے ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی مجموعی تعداد بڑھ کر 2لاکھ95ہزار525ہوگئی ہے جبکہ 2لاکھ 57ہزار نئے کورونا کیسزسے ملک میں اب تک مہلک وبا سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد 2کروڑ 62لاکھ،89ہزار2سو 90ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں