بیجنگ(پی این آئی )چین کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کے باعث اب تک تین افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق زلزلے سے سینکڑوں گھر،دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں تباہ ہوگئیں۔چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلہ آیا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں