کورونا کو چینی وائرس کہنے پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائرکر دیا گیا

واشنگٹن (شِنہوا)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شہری حقوق کے ایک گروپ نے کوویڈ- 19 کو “چینی وائرس” قرار دینے پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔چینی امریکی شہری حقوق اتحاد (سی اے سی آر سی) کی جانب سے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں دائر مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس جملے اور اس جیسے نسل پرستی کے تحقیرآمیز بیانات بے بنیاد ہیں، کیوںکہ کورونا وائرس کے ماخذ کا ابھی تعین نہیں ہوا اور یہ کہ سابق صدر کے طرز عمل سے چینی امریکی برادری کو نقصان پہنچا۔20 مئی کو دائر کردہ اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا انتہاپسند اور اشتعال انگیز رویہ وبا کے دوران اختیار کیا گیا جس میں اس بات کی کوئی پرواہ نہ رکھی گئی کہ اس سے چینی امریکی جذباتی لحاظ سے پریشانی کا شکار ہوجائیں گے۔کورونا وائرس کی وبا ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنی۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد چینی نژاد امریکیوں کی ہے جس کا شہری حقوق کے کارکنوں نے ٹرمپ کی بیان بازی پرالزام عائد کیا ہے۔اس مقدمے میں مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ٹرمپ نے ان تضحیک آمیز الفاظ کو کورونا وائرس کا حوالہ دینے کے لئے استعمال کیا ، یہاں تک کہ وہ جانتے تھے کہ یہ وائرس لازمی طور پر چین سے نہیں آیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close