کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے دالی بائی خود مختار پریفکچر کی یانگبی یی خودمختار کانٹی میں محسوس کیے جانیوالے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہفتے کی صبح 6 بجے تک کم از کم 3 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔پریفکچر کے پارٹی سربراہ یانگ گوژونگ نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے پریفکچر کی تمام 12 کانٹیز اور شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث یانگبی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔یانگبی کانٹی میں 2 اور یونگ پھنگ کانٹی میں 1 ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔3 افراد شدید زخمی ہیں اور 24 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زلزلے کی وجہ سے 20 ہزار 192 گھروں کے تقریبا 72 ہزار 317 رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق رات 9 بجے سے 11 بجے( بیجنگ کا وقت) کے درمیان یانگبی میں 5.0 سے زیادہ شدت والے زلزلے کے جھٹکے 4 مرتبہ محسوس کیے گئے ہیں۔اس علاقے میں 2 بجے قبل از سحر تک 166 آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے امدادی دستوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں