برطانوی پولیس نے حسن نواز کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے پر مؤقف جاری کر دیا

لندن (آئی این پی) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے برطانیہ میں حسن نواز کے دفتر میں نامعلوم افراد کے مبینہ حملے کی تردید کردی، لندن پولیس کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ ن لیگ نے جمعے کو اس کی اطلاع دی،لندن پولیس کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر آنے والے چاروں افراد غیر مسلح تھے، جائے وقوعہ پر حملہ ہوا اور نہ ہی کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا،واقعے کے چوبیس گھنٹے بعد ویڈیوز سامنے لانے سے سوالات اٹھ گئے کہ کیا واقعے کی ویڈیوز ایڈٹ کرکے میڈیا کو جاری کی گئی ہیں؟ویڈیوز میں لیگی رہنما مبینہ حملہ آوروں کو اطمینان سے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔۔۔۔

پنجاب کے 16 ضلعےجن میں سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کون کون سا ضلع شامل ہے؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نےبہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی میں سرکاری و نجی سکول 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان میں ہا گیا ہے کہ 5 فیصد سےکم کورونا کیسز والے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی اسکول کھولے جا رہے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 مئی سے 16 اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔پنجاب کے محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان اضلاع میں ہفتے میں 4 روز اسکول کھلیں گے اور ایک طالب علم 2 روزکےلیے اسکول آئے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close