بھارت میں کورونا کے بعد ایک اور وباء حملہ آور ہو گئی بھارتی متاثر، وباء کو کالی پھپھوندی کا نام دے دیا گیا

رائے پور(پی این آئی) بھارتی ریاست راجستھان میں انسانی دماغ، پھیپھڑوں، ناک یا پھر حلق پر حملہ آور ہونے والی متعددی بیماری میوکورمائیکوسس یعنی کالی پھپھوندی کو وبا قرار دیدیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعددی بیماری میوکور مائیکوسس کے 100 مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وبائوں کے ایکٹ 2020 کے تحت وبا قرار دیدیا گیا۔بھارت میں اس بیماری نے سب سے پہلے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا تاہم اب یہ بیماری دیگر افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔اس تعدیہ (انفیکشن) میں ’’میوکورمائیسیٹس‘‘ قسم سے تعلق رکھنے والی پھپھوندیاں انسانی دماغ، پھیپھڑوں یا پھر ناک/ حلق میں جڑیں بنا لیتی ہیں اور بڑھنا شروع کردیتی ہیں۔واضح رہے کہ عام زبان میں ’’کالی پھپھوندی‘‘ کہلانے والے اس انفیکشن کو میڈیکل سائنس کی زبان میں ’’میوکورمائیکوسس‘‘ کہا جاتا ہے جو عام حالات میں بہت کم ہوتا ہے لیکن اپنے متاثرین میں سے 54 فیصد کو ہلاک کردیتا ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close