سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو زمینی راستے سے داخلے کی اجازت دے دی، شرائط کیا ہیں؟ جانیئے

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں ابتداء میں صرف سعودی شہریوں کو زمینی راستے سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا علان کیا تھا لیکن اب ان مملکت کی طر ف سے بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل اتھارٹی نے پل کے راستے آنے والے سعودی عرب آنے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں، وزٹ ویزے، ملازمت کے ویزے یا سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔کنگ فہد کازوے اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلی بیان میں بتایا ہے کہ ’ویکسین یافتہ وزٹ ویزے والوں، مقیم غیرملکیوں اور ملازمت یا سیاحت کے ویزوں پر آنے والوں کو پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ پی سی آر کی شرط یہ ہے کہ اس کا نمونہ 72 گھنٹے کے اندر لیا گیا ہو۔سعودی شہریوں کے حوالے سے کپا گیا ہے کہ ’ شہریوں سے آمد پر پی سی آر سرٹیفکیٹ طلب نہیں کیا جائے گا۔ ویکسین یافتگان سے آمد پر کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نہ انہیں قرنطینہ کے لیے کہا جائے گا۔بغیر ویکسین اور 18 برس سے کم عمر والوں کے لیے سات دن تک ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی جبکہ آئسولیشن کے چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس ٹیسٹ سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے۔کنگ فہد کازوے اتھارٹی نے سعوی شہری کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کے غیرملکی شوہر، ان کی اولاد، ان کے ہمراہ آنے والے گھریلو عملے، سفارتکاروں، ان کے ہمراہ مقیم اہل خانہ اور گھریلو عملے کے حوالےسے تین ضابطے جاری کیےہیں۔ انہیں پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ ضروری ہو کہ اس کا نمونہ 72 گھنٹے اندر لیا گیا ہو۔ اس سے 8 برس سے کم عمر بچے مستثنی ہوں گے۔ ویکسین یافتگان سے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کرائی جائے گی اور نہ آنے پر کورونا ٹیسٹ کے لیے کہا جائے گا۔بغیر ویکسین اور 18 برس سے کم عمر والوں کے لیے 7 دن کا ہاؤس آئسولیشن ضروری ہوگا۔ چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس سے 8 برس سے کم عمر بچے مستثنی ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close