بیجنگ (شِنہوا)چین کے ایک ماہر صحت نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چین میں استعمال ہونے والی کوویڈ- 19 کی ویکسینز بھارت میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف کارآمد ہیں۔چین کے امراض پرقابو پانے اور روک تھام کے ماہر شا ایمنگ نے جمعرات کو بیجنگ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین ، بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور تحقیق کے ساتھ اعداد و شمار جمع کررہا ہے۔ شا نے کہا کہ وائرس خود میں تغیر لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس لئے مزید تبدیلیاں بھی ظاہر ہوں گی۔ شا نے مزید کہا کہ جب موجودہ ویکسینزکوویڈ-19 کی نئی اقسام کے خلاف غیر موثر ہوجاتی ہیں تو چین کی تیار کردہ غیر فعال ویکسینز اس صورتحال کا فوری حل پیش کرتی ہیں کیونکہ ان کی پیداواری تکنیک میں کسی ردوبدل کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر وائرس کی نئی اقسام موجودہ ویکسینزکو غیر موثر بنا دیتی ہیں تو چین نئی موثر ویکسینیز استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں