چین کے مشن تیان وین-1 نے مریخ پر لینڈ نگ کی تصاویرزمین پر بھیج دیں

بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی خلائی انتظامی ادارے(سی این ایس اے)نے ملک کے مریخ پر اترنے والے پہلے تحقیقاتی مشن تیان وین-1 کی جانب سے اس سرخ سیارے پرلینڈنگ کیدوران اور اس کے بعد لی گئی دو تصاویر اور دو ویڈیوزجاری کی ہیں۔تیان وین -1 مشن کے روور کو لے جانے والا لینڈر 15 مئی کو مریخ کے شمالی نصف کرہ پر ایک وسیع میدان ، یوٹوپیا پلینیٹیا کے جنوبی حصے پراترا تھا جو چین کا زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیارے پراترنے والا پہلا تحقیقاتی مشن ہے۔بلیک اینڈ وائٹ پہلی تصویر روور کے سامنے نصب کیمرے سے لی گئی ہے۔تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ لینڈرکی ڈھلوانی سطح مریخ کی سطح پر آگے گئی ہوئی ہے۔ روورکے سامنے کے حصے کے آگے کی جگہ تصویرمیں واضح طور پر نظرآرہی ہے اور کیمرے کے وسیع زاویہ کے لینز کے باعث مریخ کا افق خم دار نظر آتا ہے۔دوسری رنگین تصویر ہے جو روور کے عقبی حصے میں لگے نیویگیشن کیمرے کے ذریعہ لی گئی ہے ۔ تصویر میں روور کا شمسی پینل اور اینٹینا کھلا ہوا ہے۔اورمریخ کی سطح پر سرخ مٹی اور چٹان واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ تحقیقا تی مشن نے آربیٹر پر لگے کیمرے کی مدد سے بنائی گئی ایک ویڈیوبھی بھیجی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مریخ پراترتے وقت لینڈر اور روور آربیٹر سے کیسے الگ ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close