سمندری طوفان تاوتے کے اثرات ہمالیہ کے پہاڑوں تک پہنچنے کا خدشہ، کوہ پیماؤں کو الرٹ کر دیا گیا

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال میں ہمالیہ کی مختلف چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش کرنیوالے کوہ پیماؤں کو نیپالی محکمہ سیاحت نے سمندری طوفان تاوتے کی وجہ سے ممکنہ طور پر وسیع پیمانے پر برفباری ہونے کے خطرہ سے آگاہ کر دیا ہے۔کوہ پیماؤں کو چڑھنے کے اجازت نامے جاری کرنیوالے محکمہ کی ڈائریکٹر میرا اچاریہ نے کہا کہ ہم نے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرے سے ہوشیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔اس سے قبل نیپال کے محکمہ آب و موسمیات نے تجویز پیش کی تھی کہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب سے شروع ہونیوالے طوفان کے ممکنہ خطرات کی وجہ سے کوہ پیمائی کی سرگرمیاں روک دی جائیں۔محکمہ سیاحت کے پاس اس وقت نیپال کے اندر ہمالیہ کے پہاڑوں پر موجود کوہ پیماں اور انکے مددگاروں سے متعلق کوئی درست اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔ اچاریہ کے اندازہ کے مطابق اس وقت مختلف پہاڑوں پر ان کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہو گی۔تاہم کوہ پیمائی کی مہم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر مزید لوگ بھی موجود ہیں ، سیون سمٹ ٹریکس کے چیئرمین منگما شیرپا نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ تقریبا 400 کوہ پیما ، شیرپا گائیڈز اور میری کمپنی کی نمائندگی کرنیوالے دوسرے مددگار صرف کوہ قومولانگما پر ہی موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close