بھارتیوں پر کورونا کے بعد ایک اور آفت ٹوٹ پڑی، سمندری طوفان بھارتی ریاست سے ٹکرا گیا، نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا

ممبئی (پی این آئی) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی سمیت دیگر شہروں میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان “تاؤتے ” ریاست گجرات کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث ریاست گجرات میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ گجرات کی گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئی ہیں اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے گجرات میں طوفان کے باعث 133 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اس طوفان نے ممبئی سمیت دیگر شہروں کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ ممبئی میں اس طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے علاقوں میں درخت اور عمارتیں گرنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close