جدہ (آن لائن) سعودی عرب میں سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے‘۔سعودی محکمہ ہوابازی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پرواز سے بہت پہلے ایئر پورٹ پہنچ جائیں۔ ایئرپورٹ صرف سفر کرنے والے ہی جا سکتے ہیں۔ غیر مسافروں کو ایئرپورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ معذور مسافروں کے ہمراہی مستثنی ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پابندیاں ختم ہونے کے ساتھ سعودی عرب سے لگ بھگ ایک لاکھ سعودی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک کا سفر کریں گے۔ایئر پورٹس ویکسین لگوانے والوں کے کاونٹر الگ ہوں گے۔ سعودی عرب کے9 ایئر پورٹس سے ایک دن میں 385 پروازیں چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان میں جدہ ایئرپورٹ سے 75 پروازیں، ریاض سے 225 محکمہ پاسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں‘۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اور دمام ایئرپورٹ سے 66 پروازیں روانہ ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں