وہ مسجد جہاں دنیا کا سب سے بڑا فانوس نصب ہے ، یہ خوبصورت مسجد کہاں واقع ہے؟

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں واقع ” شیخ زید مسجد ” کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے ، دنیا کا سب سے بڑا فانوس اور ہاتھ سے بنا قالین بھی اسی مسجد کی زینت ہے۔تیس ایکڑ پر پھیلی” شیخ زید مسجد ” متحدہ عرب کی سب سے بڑی مسجد ہے ، یہاں 40 ہزار سے زائد نمازی اللہ کے حضور سربسجود ہوتے ہیں ، سفید سنگ مر مر سے ڈھکی یہ مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔مسجد کے صحن پر بنے نقش ونگار سے ایسا لگتا ہے ،جیسے پھولوں کی سفید چادر بچھی ہو ، مسجد کے مراکشی ڈیزائن کے 82 گنبد سنگ مر مر سے بنے ہیں۔ہال میں بچھا 35 ٹن وزنی دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا قالین رنگوں اور خوبصورتی کے لحاظ سے منفرد ہے ، مسجد کے مرکزی ہال میں بیش قیمت نگینوں سے جڑا دنیا کا سب سے بڑا فانوس نصب ہے ، جس پر سونے کا پانی چڑھا ہے۔راہداریوں پر جا بجا بنے تالاب مسجد کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں ، شیخ زید مسجد میں ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو تعلیمی دوروں کے لیے آنے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں