سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

راولپنڈی (پی این آئی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاجسکے مطابق سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ رہنا لازم قرار اوراجازت والے ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کیا گیا ہے ۔سعودی عرب نے کورونا کی روک تھام کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔سعودیہ پہنچنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ رہنا لازم قرار دیدیا۔ اجازت والے ممالک کے شہریوں کیلئے قرنطینہ سینٹرز بھی قائم کردیئے گئے۔متعلقہ ائیرلائنز کامسافروں کیلئے سعودیہ میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ بھی لازمی قرار دیا ہے۔ گاگا نے مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کیلئے شرائط و ضوابط بھی جاری کردیئے ہیں۔ پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی ہوگی جبکہ مسافروں کیلئے 4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کسی ایک ڈوز کا لگوا کر آنا لازمی ہوگا۔ان میں فائزر کی 2 ڈوز، اسٹرازینیکا کی 2 ڈوز، موڈرینا ویکسین کی 2 ڈوز، جانسن کی ایک ڈوز شامل ہے ان میں سے 4 اقسام میں سے کسی 1 ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔ فضائی کئیریرز کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوگا۔ فضائی آپریشن کی حامل تمام ائرلائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20 مئی سے ہوگا۔جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے پروسیجر پر عملدرآمد میں ناکامی پرقانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close