ریاض/دوحہ (آئی این پی)سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ منگل کی شام عید الفطرکا چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس اعتبار سے عید الفطرکل بروز جمعرات 13 مئی کو ہو گی۔ قبل ازیں غیر سرکاری طورپر مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل کی شام عید الفطر کا چاند دکھائی نہ دینے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ایک عرب ویب سائیٹ نے اس بارے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاتھا کہ تاحال سعودی عرب میں عید الفطرکا چاند دکھائی نہیں دیا۔واضح رہے سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پراعلان کیاجاتا ہے۔ اس ضمن میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف علاقوں میں لوگ بلند مقامات پر جاتے ہیں اور چاند دکھائی دینے کی صورت میں اپنی گواہی سپریم کورٹ میں ریکارڈ کراتے ہیں ۔عید الفطر کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن کا ہو گا۔ادھرخلیج کے ملک قطر کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ ثقیل الشمری نے ماہ شوال کے حوالے سے اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں