کورونا مریضوں کی لاشیں دریا سے برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

بہار(آئی این پی)بھارت میں کورونا مریضوں کی لاشیں دریا سے برآمد ہوئیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،ریاست بہار میں 40سے زائد لاشیں تیرتی ہوئی دریائے گنگا کے کنارے پر پہنچ گئیں، جنہیں اتر پردیش سے دریا میں ڈالا گیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ یہ ان کورونا مریضوں کی لاشیں ہیں جنہیں شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملنے پر لواحقین نے دریا میں ڈال دیا تھا،سات سے دس دن تک سمندر میں رہنے سے لاشیں پھول چکی ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ لاشوں کی تعداد سو سے زیادہ ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔

پاکستان سے آکسیجن امپورٹ کریں،نریندر مودی نے امریندر سنگھ کی تجویز مسترد کر دی

نئی دلی(آئی این پی)مودی سرکار نے بھارتی پنجاب کو پاکستان سے آکسیجن امپورٹ کرنے سے منع کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپریل میں وفاقی حکومت کو خط لکھ کر پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر آکسیجن کی امپورٹ کی اجازت مانگی تھی، وفاقی حکومت نے ان کی درخواست مسترد کر دی،مودی سرکار نے ریاست پنجاب کی آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کی حامی بھری تھی، جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا، کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارتی پنجاب کے رہنمائوں نے پاکستان کے ساتھ آکسیجن کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close