کابل (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے ایک روزہ سرکاری دورے پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی سلامتی و دفاع میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ، اس دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی سلامتی و دفاع میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ پر امن افغانستان کا مطلب پر امن خطہ، بالخصوص پر امن پاکستان ہے،پاکستان ہمیشہ افغانوں کی قیادت میں افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر نے با معنی بات چیت پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو سراہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں