مکہ المکرمہ(پی این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس سال کے حج کے سفر کے لیے عملی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ تفصیلات کووڈ 19 صحت کے کنٹرول اور معیار کے مطابق طے کی جائیں گی۔وزارت حج اور عمرہ نے کہا کہ یہ ریاست حجاج کرام کی صحت اور تحفظ کو یقینی اور انہیں ‘آسانی سے اور محفوظ ماحول میں’ اپنا فریضہ ادا کرنے کے اہل بنائے گی۔یہ اعلان ‘ریاست کی مستقل خواہش پر مبنی ہے کہ وہ مسجد حرم اور مسجد نبوی کے مہمانوں اور زائرین کو حج اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے قابل بنائی’۔وزارت نے کہا کہ سعودی محکمہ صحت کے حکام حالات کا جائزہ لینے اور انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ حج کے دوران عام طور پر 25 لاکھ سے زائد مسلمان مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں۔تاہم گزشتہ سال جدید ترین تاریخ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف ایک ہزار حجاج کو اس میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے کے باعث صرف سعودی عرب میں موجود لوگ ہی اس میں شرکت کرسکے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں