بھارت سے سعودی شہریوں کی ہنگامی واپسی کا حکم دے دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد بھارت سے سعودی شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے السعودیہ کی پہلی پرواز اتوار کو سعودی عرب کے  لیے روانہ ہوئی ہے۔ سعودی عرب اس سے قبل کورونا وبا پھیلنے پر دنیا کے مختلف ملکوں سے اپنے شہریوں کے انخلا کی کارروائی کرچکا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اپریل کے آخر سے انڈیا میں روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سمیت سات انڈین ریاستوں میں کورونا کی مثبت شرح 30 فیصد سے زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close