کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہاہے کہ مستقبل قریب میں ملک بند رہے گا۔موریسن نے اتوار کو نیوز کارپوریشن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلوی شہریوں کو بین الاقوامی مسافروں کیلئے ملکی سرحدیں کھولنے کی کوئی خواہش نہیں ہے کیونکہ نوول کروناوائرس کا پوری دنیا میں پھیلا ئوجاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس کیلئے فی الحال کوئی خواہش نظر نہیں آتی،میرے خیال میں فی الحال ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ لوگوں کی داد ہے کہ عالمی وبا کہیں نہیں جارہی۔ میں یہ جانتا ہوں کہ ایک بار آپ اسے(نوول کروناوائرس) واپس لے آئیں تو آپ اسے باہر نہیں نکال سکتے،آپ نے اس حد کو عبورکرلیاہے۔قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ ایک بار بالغ آبادی کو نوول کروناوائرس کی ویکسین لگ جائے تو سرحدیں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔تاہم موریسن نے کہا کہ وہ ضمانت نہیں دے سکتے کہ ایسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک قابل قدر طبی ثبوت نہیں ملے جو ہمیں بتائیں کہ ترسیل روکی جا سکتی ہے۔میرے خیال میں آسٹریلوی شہری یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہم فی الحال رہ رہے ہیں اسے برقرار رکھنا چاہئے۔اتوار کی صبح تک آسٹریلیا میں 26لاکھ30ہزار ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں