عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

جنیوا(آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سائنو فارم پہلی چینی ویکیسن ہے جس کے باقاعدہ استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔اس سے قبل ڈبلیو ایچ او فائزر، ایسٹرازینیکا اور دیگر کے استعمال کی بھی اجازت دی چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی اجازت کے بعد سائنو فارم کو کوویکس میں بھی شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں دیگر کے ساتھ ساتھ یہ ویکسین بھی کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک کو فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close