کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا نے بھارت میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضافے کے باعث وہاں سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملائیشیا کے وزیرخارجہ ہشام الدین حسین نے جمعرات کو بتایا کہ حکومت نے بھارت کے شمالی اور مغربی حصوں میں مقیم ملائیشیا کے شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہشام الدین نے ایک بیان میں بتایا کہ واپس آنے والوں کا بھارت سے روانگی سے پہلے اور ملک میں واپسی پر کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں حکومت کے مختص کردہ قرنطینہ مراکز میں14روز گزارانا ہوں گے۔اس سے قبل رواں ہفتے ملائیشیا نے ملک میں کوویڈ-19 کی نئی قسم کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بھارت کے بعد اس کے ہمسائیہ ممالک پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیپال سے آںے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں