کون سی ویکسین کے استعمال سے خون جمنے کے پانچ واقعات سامنے آ گئے؟

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے میڈیکل ریگولیٹر نے خون جمنے کے 5 نئے کیسز کا تعلق آسٹرازینیکا کی کرونا وائرس ویکسین سے جوڑ دیا ہے۔شفابخش اشیا کی انتظامیہ کے سربراہ جان سکیریت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے 5 افراد میں خون جمنے اور پلیٹ لیٹس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مریضوں میں 70 سے زائد عمر کے 2 ، 60 سال سے زائد عمر کا 1 مرد جبکہ 50 اور 60 سال سے زائد عمر کی 2 خواتین شامل ہیں۔سکیریت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آپ دیکھیں گے کہ ان تمام افراد کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں لیکن اگر آپ کچھ پیچھے ہٹیں اور سوچیں کہ اس وقت کون آسٹرازینیکا ویکسین لگوا رہا ہے تو کچھ غیر معمولی استثنی کے ساتھ اس میں صرف 50 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔تو یہ واضح ہے کہ آئندہ آنیوالے کیسز کا تعلق بھی 50 سال سے زائد عمر والے افراد سے ہی ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close