پاکستان کے دوست ملک میں 6 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے شمال مشرقی پریفکچر میاگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 6.6 تھی۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی(جے ایم اے) نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 27 منٹ (صبح 6 بجکر 27 منٹ پاکستانی وقت) پر 60 کلومیٹر کی گہرائی پر آیا جس کا مرکز شمال میں 38.1 ڈگری عرض البلد اور مشرق میں 141.8 ڈگری طول البلد میں واقع تھا۔میاگی پریفکچر کے کچھ حصوں میں محسوس کیے جانیوالے بالائی درجہ 5 کے اس زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ پیما پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابھی تک سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

عرب امارات کی پہلی خاتون مکینک کو بڑا سرپرائز مل گیا ولی عہد نے نام بتائے بغیر فون کر کے اپنی گاڑی ٹھیک کروائی اور ملاقات کی خواہش ظاہر کردی، حقیقت جان کر خاتون مکینک کے آنسو چھلک پڑے

ابوظہبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس لڑکی سے رابطہ کیا جو گاڑیوں کی مرمت کرتی دیکھی گئیں۔ ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان نے گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ھدی المطروشی سے رابطہ کیا اور مزاحیہ انداز میں اس سے بات کی۔ یہ گفتگو المطروشی کے لیے خوش گوار حیرتسے کم نہ تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی ولی عہد نے ھدی المطروشی کو فون کیا مگر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ المطروشی گاڑیوں کی مرمت کی ایک ورکشاپ چلاتی ہیں۔ الشیخ محمد بن زایدنے کہا کہ میرے پاس ایک گاڑی ہے اور میں آپ سے اس کی مرمت کرانا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے سنا کہ ھدی المطروشی نامی لڑکی گاڑیوں کی مرمت کا کام کرتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔گفتگو میں الشیخ محمد زاید نے کہا کہ بعض لوگ اوائل عمر میں ہی مثال قائم کر دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے ایسے بچوں پر فخر ہے۔ ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں اور آپ کو کچھ بھی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جیسے لوگ دوسروں کے لیے مثال قائم کریں گے۔ابوظہبی کے ولی عہد ھدی سے کار مرمت کے کام کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں یہ کام شروع کیا مگر عملی طور پر یہ کام 2020 میں شروع کیا تھا۔الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ھدی المطروشی سے ساتھ فون ختم کرتے ہوئے ہوئےاپنا تعارف کرایا اور کہا کہ صرف فون کال کافی نہیں بلکہ ہم جلد ملاقات بھی کریں گے۔دوسری طرف ھدی المطروشی نے بتایا کہ جب وہ ابو ظبی کے ولی عہد سے بات کر رہی تھیں تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل پڑے تھے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ یہ فخر رہے گا کہ ریاست کے ولی عہد نے خود فون کرکے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں