کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا بھارت میں بچہ ماں کی لاش کے پاس 2دن بھوکا پیاسا بیٹھارہا

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں کورونا کے خوف کی وجہ سے 18مہینے کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونے میں کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھیشخص متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں تھا جس پر مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔شہری کورونا کے خوف کی وجہ سے بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے۔تاہم دو خاتون پولیس اہلکاروں نے

بچے کو غذا فراہم کی۔خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فورا ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعداذاں بچے کا سرکاری اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close