مشرق وسطیٰ کی سیاست پلٹا کھا گئی، سعودی ولی عہد کا ایران کیلئے نرم گوشہ

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انٹرویو کا لنک شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ ایران سے پرامن تعلقات کیلئے سعودی عرب کی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور سعودی عرب قریبی دوست ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کا فائدہ امت مسلمہ کو ہوگا۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران کو مشکل صورتحال میں نہیں دیکھنا چاہتا، سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close