ریاض(پی این آئی)پچھلے کچھ دنوں کے دوران صحرائی علاقے میںژالہ باری کے طوفان کی ایک حیرت انگیز ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے حائل شہر کے نزدیک ایک ویران جگہ پر ژالہ باری نے پورے علاقے کو ڈھانپ رکھا ہے۔یہ کلپ جسے سعودی ماہر موسم شبیب بن عبد الرحمن الحربش نے نشرکیا۔ اسے امریکی نشریاتی ادارے نے بھی نشرکیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ الشبیب نے اپنے خوبصورت ٹویٹر اکانٹ پر اس خوبصورت منظر کو شیئر کیا تھا جس میں یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ مناظر مملکت کے
جنوب مغرب میں حائل میں الرقب کے علاقے میں دیکھے گئے۔اطلاعات کے مطابق مکہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس موسم میں طواف اور نماز ادائیگی کا سلسلہ بھی نہیں رکا۔گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے متعدد صوبوں میں موسلا دھار بارش کے ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں علاقے میں موسم میں خنکی لوٹ آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔طوفانی بارش حائل، قصیم، جازان، عسیر، الباحہ اور طائف کے علاقوں میں بھی خوب برسی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں