بھارتی کرونا وائرس کو خطرناک ترین قرار دے دیا گیا

برسلز(آئی این پی ) بیلجیم نے کرونا وائرس کی بھارتی قسم کو خطرناک ترین قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیم کے شعبہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا بھارتی ویریئنٹ برسلز کے ایک رہائشی میں مثبت آ گیا ہے۔ چند دن قبل بھارت سے بیلجیم پہنچنے والے 20 طالب علموں میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا تھا، جس کے بعد غیر ملکی طلبہ کی ملک میں آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ بھارتی طلبہ کا گروپ جمعرات کے روز بیلجیم کے لیوون اور آلسٹ کے علاقوں میں ایک نرسنگ کورس میں شرکت کے لیے بیلجیم پہنچا تھا، جب ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو گروپ میں شامل تمام طلبہ مثبت نکلے، بیلجیم صحت حکام پر یہ انکشاف بھی ہوا کہ یہ کرونا وائرس کی ایک نئی شکل تھی جسے ماہرین نے انڈین ویریئنٹ کا نام دیا ہے۔۔۔۔

بھارت میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر سرِ عام سزا دینے کا عمل شروع، ویڈیو وائرل

‘ممبئی(پی این آئی )بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ مہارشٹرا کی ریاست بھی ان ریاستوں میں شامل ہیں جہاں صورت حال گھمبیر ہوچکی ہے۔ریاستمہارشٹرا کی حکومت نے تمام علاقوں میں سخت لاک ڈان کے نفاذ کے ساتھ رات کے وقت کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مقامی حکومت نے لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو سرعام سزا دینے کا اختیار پولیس کو تفویض کردیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو ریاست مہاشٹرا کے علاقے مندسور کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران سڑک پر گھومنے والے افراد کی پھینٹی لگائی اور انہیں سڑک پر روک کر سزائیں بھی دیں۔پولیس اہلکاروں نے سڑک پر گھومنے والے افراد کا تعاقب کیا اور ان کی باز پرس بھی کی۔ جن لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنے کی کوئی مناسب وجہ بیان نہیں کی تو انہیں سڑک پر اٹھک بیٹھک اور مرغا بنانے کی سزا دی گئی۔اہلکاروں نے سزا دینے کے کچھ دیر بعد نوجوانوں کو تاکید کر کے چھوڑا کے اب وہ گھروں میں جاکر بیٹھیں اور لاک ڈان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ بھارتی ریاست مہاشٹرا کی پولیس نے کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرعام سزا دینا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد زیادہ متاثر ہونے والی ریاست کی حکومتوں نے سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں