سنگاپور(شِنہوا)سنگاپور کے معروف اسکالرنے حال ہی میں کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کیخلاف شروع کی گئی تجارتی جنگ ختم کرنی چاہئے۔سنگاپور کی قومی یونیورسٹی میں ایشیا تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے ممتاز اسکالر کشور ماہبوبانی نے اسٹریٹ ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں چین کیخلاف امریکی تجارتی جنگ کو مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اتفاق رائے تھا کہ چین کیخلاف ٹرمپ کی تجارتی جنگ نے امریکی ملازمین یا صارفین کی مدد نہیں کی۔ماہبوبانی نے مضمون میں کہا کہ تجارتی جنگ سے نہ تو تجارتی خسارہ کم ہوا اور نہ ہی اس سے امریکی معیشت کو مدد ملی، انہوں نے زور دیا کہ محصولات اور پابندیاں مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہیں لیکن ان سے مشرقی ایشیا میں امریکہ کے طویل المدتی مفادات مجروح ہوئے۔سنگاپور کے اسکالر کے مطابق امریکہ کیلئے چین پر تجارتی پابندیاں اور محصولات برقرار رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی اپنے ہی پاں پر کلہاڑی مار لے۔ماہبوبانی نے کہا کہ اگر بائیڈن انتظامیہ امریکی ملازمین اور صارفین کے مفادات کی بنیاد پر چین بارے تجارتی اور معاشی پالیسی بنانا چاہتی ہے اور امریکی معیشت کو تیزی سے فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے چین سے فوری اور غیرمشروط طور پر خود سے شکست خوردہ تجارتی پابندیاں اور محصولات ختم کردینے چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں